3 اکتوبر 2012 - 20:30

امریکی اخبار ہافنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایران کے تیل کے بائیکاٹ کا منصوبہ، مغرب کے منظور نظر مقاصد پورے نہیں کرسکا ہے ۔

ابنا: امریکہ کے اس اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کے تیل کے بائیکاٹ کے باوجود اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ویٹل،ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ویٹل کے زیر نگرانی ایک کمپنی، بحرین میں ایک غیر ایرانی کمپنی سے ایران کا تیل خرید کر عالمی منڈیوں میں فروخت کررہی ہے ۔ اخبار ہافنگٹن پوسٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس رو سے کہ تیل، ایک ایسی چیز ہے کہ جسے دیکر بدلے میں دیگر مصنوعات حاصل کی جاسکتی ہیں ایران،اسے فروخت کرنے کے بجائے اسے دیکر اپنی ضرورت کی دیگر مصنوعات حاصل اور بائیکاٹ کا عمل ناکام بناسکتا ہے۔

.....

/169